برطانیہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی خاتون جج، سپریم کورٹ کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 72 سالہ خاتون جج بیرونس برنڈا ہیل نے صدر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

صدرکی نامزدگی کے وقت لیڈی ہیل کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے چیلنج ہو گا، میں اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں اور کوشش کروں گی کہ برطانیہ کی عوام کو منصفانہ اور جلد انصاف دے سکوں۔

بیرونس برنڈا ہیل 2009ء سے سپریم کورٹ کی جج ہیں۔ پاکستانی برطانیہ کے وکلاء کی ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک نے لیڈی ہیل کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور ایسوسی ایشن کی طرف سے مبارکباد بھی دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY