سعودی افواج نے یمن سے حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
العربیہ ٹیلی وژن کے مطابق یہ میزائل حملہ جنوبی شہر نجران کے قریب کیا گیا۔ اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اس سے قبل یمن میں حوثی باغیوں کے خبر رساں ادارے صبا نیوز نے بتایا تھا کہ باغیوں کی جانب سے سعودی نیشنل گارڈز کی نجران چھاؤنی پر داغے جانے والے اس میزائل نے دشمن کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ رواں ہفتے ستائیس مارچ کو بھی حوثیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کی طرف تین میزائل داغے تھے۔












