پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وسیم اخترکو فوری تبدیل کرکے نیا میئر لایا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی آڑ میں کاروباری حضرات کونقصان پہنچایا جارہا ہے۔

خرم شیرزمان نے میئر وسیم اختر کو فوری تبدیل کرکے نیا میئر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY