آئی جی تبادلہ کیس: اعظم سواتی کو آج تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت

0
712

سپریم کورٹ نے آئی جی تبادلہ کیس میں اعظم سواتی کے وکیل کو جے آئی ٹی رپورٹ پر آج ہی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے خلاف آئی جی تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی علی ظفر نے موقف اپنایا کہ وہ ملک سے باہر تھے، اس لئے جے آئی ٹی کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ پڑھ کر جواب تیار نہیں کرسکے۔

وکیل صفائی علی ظفر نے عدالت سے کچھ وقت دینے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ اپنا جواب آج ہی تیار کر کے جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY