میرپور خاص ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹو کے 270 سے زائد کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور خاص عطاء اللہ شاہ نے یہ انکشاف رات گئے سول اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹو کے 270 سے زائد کیسز جبکہ 6 کیسز ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں، تاہم محکمہ صحت ایک این جی او کے ساتھ مل کرکوشش کر رہے ہیں کہ ان کیسز کو وہیںڈیل کیا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات زدہ علاقوں میں لوگ ایڈز کا شکار ہورہے ہیں، بدقسمتی سے لوگ ایچ آئی وی ٹیسٹ کیلئے سامنے نہیں آتے اور زبردستی کسی کے ٹیسٹ نہیں کرائے جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے لیکن اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی بھی نہیں دے سکے

SHARE

LEAVE A REPLY