گرفتاریوں کی صورت میں اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
توہین عدالت پر گرفتاریوں کے خدشے کے باعث پرزنرز وین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی صورت میں گرفتاریاں کرنا پڑسکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کی صورت میں گرفتاریاں کرنا پڑسکتی ہیں، ممکنہ گرفتاریوں کے لیے قیدیوں کی وینز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کو بغیر این او سی بیرون ملک سفرکی اجازت نہیں ہوگی۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔













