جنوبی کوریا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے آج بھی صدر پاک گن ہے کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق سیول میں مسلسل چھٹے ہفتے منقعد ہوئے اس احتجاج میں 1.6 ملین لوگ شریک ہوئے جبکہ پولیس نے ان مظاہرین کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار بتائی ہے۔
یہ تازہ مظاہرہ ایک ایسے وقت پر ہوا، جب اپوزیشن نے آج ہی کے دن صدر کے مواخذے کی خاطر ایک قرارداد پارلیمان میں جمع کرا دی۔ اس پارلیمانی تحریک پر ووٹنگ آئندہ جمعے کے روز ہو گی۔












