تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے پنجاب کےنئے گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ،وہ پنجاب کے 33ویں گورنر ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے نومنتخب گورنر چوہدری سرور سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اراکین قومی اسمبلی، ارکان پنجاب اسمبلی، سینیٹرز، اعلیٰ فوجی و سول افسران سمیت 2200 افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےگورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر چوہدری سرور کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا بطور گورنر حلف اٹھانا ایک خوشگوار تبدیلی ہے، ہم مل کر عوام کی خدمت کریں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے۔

چوہدری سرور اس سےپہلے بھی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اگست 2013 سے جنوری 2015 تک گورنر پنجاب رہ چکے ہیںتاہم ان کے استعفیٰ دینے پر رفیق رجوانہ نے پنجاب کی گورنر شپ سنبھالی تھی اور وہ اس عہدے پر 3 سال تک فائز رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY