نوبل امن انعام یافتہ ایتھوپیا کے ابی احمد علی

0
842

ابی احمد علی پیدائش: 15 اگست 1976ء ایتھیوپیا کے موجودہ وزیر اعظم اور سابق لیفٹننٹ کرنل 46 سالہ ابی احمد علی جو کمپیوٹر سائنسز میں گریجوایشن کے بعد گرین وچ یونیورسٹی لندن سے “ٹرانسفورمیشنل لیڈر شپ” میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں اور 2017 میں مقالہ مکمل کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس سیاسی جماعت “اورومو ڈیموکریٹک پارٹی” کی سربراہی سنبھالی تھی اور گزشتہ برس ہی 2 اپریل کو وہ چار جماعتی اتحاد کی مخلوط حکومت میں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ ابی احمد نے ملک میں انقلابی اصلاحات کے ذریعے نہ صرف آئینی مسائل کے حل کی بنیاد رکھی ہے بلکہ قحط اور خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں بے مثال معاشی اصلاحات کے ذریعے اس کی جی ڈی پی کو بھی 280 ارب ڈالر تک پہنچایا ہے۔

ابی احمد کی ولادت 15 اگست 1976ء کو ایتھیوپیا کے موجودہ اورومیا علاقہ میں پیدا ہوئے۔ اس وقت یہ علاقہ کافا صوبہ میں آتا تھا۔ ان کی جائے پیدائش بشاشہ نامی قصبہ ہے۔ ان کے والد احمد علی مسلمان تھے جن کی چار بیویاں تھیں۔ ان کی والدہ حبشی راسخ الاعتقاد توحیدی کلیسیا سے تعلق رکھنے والی مسیحی تھیں۔
ابی اپنے کثیر الزواج والد کی 13ویں اولاد ہیں اور ماں جائی بھائی بہنوں میں چھٹے اور سب سے چھوٹے ہیں۔]

تعلیم
ابی نے 2001ء میں مائیکرولنک انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج، اڈس ابابا سے کمپیوٹر انجینرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ 2011ء میں یونیورسٹی آف گرینچ، لندن سے ٹرانسفارمیشنل لیڈرشپ میں ماسٹر کی حاصل کی اور 2013ء میں لیڈسٹار کالج آف مینیجمینٹ (الحاق: ایشلنڈ یونیورسٹی) سے ماسٹر آف بزنس اڈمنسٹریشن کی ڈگری لی۔ علامہ فلسفہ کرنے کے بعد 2017ء میں

ذاتی زندگی
ان کی اہلیہ کا نام زینش ہے اور وہ امارہ خاتون ہیں اور غوندر سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس وقت دونوں ہی ایتھیوپیا ڈیفینس میں ملازمت کر رہے تھے۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک بیٹے کو گود لیا ہے۔ ابی کثیر اللسان ہیں اور انگریزی زبان کے علاوہ اورومو زبان، امہری زبان اور تیگرینیا زبان جانتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY