برطانوی فوجی جنرل اولیور کرامویل کی لاش لٹکائی گئی

0
1711

دنیا میں سب سے طویل اور پرانی جمہوریت برطانیہ میں ایک فوجی جنرل اولیور کرامویل نے مارشل لاء لگایا تھا جس کے مرنے کے بعد عوام نے اسے قبر سے نکال کر چوک پر لٹکا دیا تھا۔

تاریخ کے مطابق اولیور کرامویل اولیور کرامویل برطانوی فوجی اور سیاسی رہنما کی 1658 میں طبی موت واقع ہوئی تھی ، ان کی لاش کو ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں دفنایا گیا تھا، بعد ازاں عوام کی جانب سے ان کی لاش کو قبر سے نکال کر سر قلم کر دیا گیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق ان کے سر کو ایک گڑھے میں پھینک دیا گیا، اس گڑھے پر آج کل ماربل آرچ موجود ہے۔

گڑھے میں پھینکنے سے قبل انہیں چند گھنٹوں کے لیے ایک پول پر لٹکایا گیا تھا، 1815ء میں اس سر کا معائنہ کیا گیا اور تصدیق کی گئی کہ یہ سر اولیور کرامویل کا ہی ہے۔

اولیور کرامویل پر یہ الزام تھا کہ اس نے 1649ء میں کنگ چارلس1 کو پھانسی دینے کے لیے اجازت دی تھی اور کنگ چارلس 2 کو 3 ستمبر 1651 میں جنگ ’ بیٹل آف ویسیسٹر ‘ میں ہرا کر اس کی حکومت گرائی تھی اور 9 سال تک ایک آمر کی طرح پورا ملک اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ اس واقع کے بعد آج تک برطانیہ میں کسی جنرل نے مارشل لاء نہیں لگایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY