انتیس رکنی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے پہلی مرتبہ یہ الزام عائد کیا ہے کہ روس درمیانی رینج کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق ’آئی این ایف‘ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

برسلز میں نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں روس سے فوری طور پر اس معاہدے کی مکمل پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر اس نے نیٹو کی تجویز پر عمل نہ کیا تو امریکا بھی اس معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔ روس کو اس کے سیاسی نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY