چیف جسٹس نے وہ کام کیے جو حکومتوں کو کرنا تھے، وزیراعظم

0
42

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے وہ کام کئے جو حکومت کو کرنے چاہیے تھے،ماضی کی حکومتیں صرف اپنے 5 سال کے بارے میں سوچتی تھیں۔

سپریم کورٹ میں ’ بڑھتی آبادی پر فوری توجہ ‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آبادی کنٹرول سے متعلق ٹاسک فورسز بنادی ہیں، خوشی ہے کہ تمام وزرائے اعلیٰ یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کےلئے گھر گھر اپنا پیغام موبائل کے ذریعے پہنچاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، چیف جسٹس نے وہ کام کئے جو جمہوری حکومت کو کرنے تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ ضابطہ دیوانی میں 6 ترامیم لارہے ہیں، ماضی میں کسی نے سوچا نہیں ہوگا کہ وزیراعظم بھی قانون کے تابع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جارہا ہے،پہلے تصور نہیں تھاکہ سی ڈی اے وزیراعظم سے سوالات کرے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ 200 ارب روپے کی لکڑی غیر قانونی طور پر کاٹی گئی،حکومت نے 5 برس میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا وزیراعظم ہوں،جسے آپ نے یہاں دعوت دی، تقریب میں مدعو کرنے پر چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے عدلیہ یہ سب کام نہیں کرتی تھی کیونکہ ان کاکام نہیں تھا،پوری قوم کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY