پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے نہ وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم،معاشی ٹیم کی تبدیلی کی باتیں مخالفین کی سازش ہے۔

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسد عمر سمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہوگا،ورثے میں ملی اقتصادی دشواریاں ہماری ٹیم ہی دور کرے گی۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں،وزیر اعظم کا فیصلہ ہے نہ وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم۔

اعظم سواتی کے استعفے پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعظم سواتی کا استعفا منظور کرلیا ہے، اعظم سواتی نے15 روز پہلے استعفے کی پیشکش کردی تھی،فیصلہ حق میں آیا تو اعظم سواتی دوبارہ وزیر بنیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY