جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی باگ ڈور اب آنےگریٹ کرامپ کارَین باؤر کے ہاتھوں میں ہو گی۔ جرمن شہر ہیمبرگ میں ہونے والے سی ڈی یو کے پارٹی اجلاس میں کارَین باؤر کو 999 میں سے 517 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف فریڈرش میرس کو 482 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔ چھپن سالہ آنےگریٹ کرامپ کارَین باؤر اس سے قبل 2011ء سے 2018ء تک ریاست زار لینڈ کی وزیر اعلٰی بھی رہی ہیں۔ انگیلا میرکل گزشتہ اٹھارہ برسوں یعنی 2000ء سے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سربراہ تھیں۔ اس سے قبل میرکل نے پارٹی اجلاس سے بطور سربراہ اپنا آخری خطاب کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY