اٹلی کے ايک نائٹ کلب ميں بھگدڑ مچنے کے سبب کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درميانی شب آناکونا کے قريبی شہر کورينالڈو کے ’ازُورا نائٹ کلب‘ ميں پيش آيا۔

ہلاک ہونے والوں ميں ايک ماں بھی شامل ہے جبکہ ديگر ٹين ايجرز تھے۔ علاوہ ازيں تقريباً پچاس نوجوان زخمی بھی ہوئے، جن ميں سے ايک درجن کے قريب کو شديد نوعيت کے زخم آئے۔

فی الحال حتمی طور پر يہ واضح نہيں ہوا کہ نائٹ کلب ميں بھگڈر کيوں مچی؟ تاہم چند غير مصدقہ اطلاعات کے مطابق کسی نے رقص کرتے نوجوانوں پر کالی مرچ کا اسپرے کر ديا تھا، جس سے بچنے کے ليے ديگر افراد بھاگے اور اسی دوران چند ايک بھگڈر ميں دوسروں کے پيروں تلے روند ديے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY