غزہ: اسرائیلی فورسز کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید، 9 زخمی

0
994

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 505 فلسطینی شہید ہوچکے، جنگ بندی کے دوران ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں میں 5 ہزار 332 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 74 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوجی حملوں میں1 لاکھ 75 ہزار 449 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY