فرانسيسی صدر امانوئل ماکروں ملک ميں جاری احتجاج مظاہروں کے تناظر ميں آئندہ ہفتے کوئی اہم اعلان کرنے والے ہيں۔ يہ اطلاع حکومتی ترجمان نے آج بروز اتوار دی۔
پيرس اور ملک کے ديگر بڑے شہروں ميں ’پيلی جيکٹوں‘ والوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر سترہ سو تئیس افراد کو حراست ميں ليا گيا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس ہفتے ملک گير مظاہروں ميں کُل ایک لاکھ چھتیس ہزار افراد نے حصہ ليا۔
فرانس ميں ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف يہ مظاہرے ہر ہفتے کے روز نکالے جاتے ہيں اور يہ اس سلسلے کا تيسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔ وزير خزانہ برُونو لی ميئر نے ان مظاہروں کو ملکی معيشت کے ليے تباہ کن قرار ديا ہے۔












