يورپی عدالت برائے انصاف نے بروز پير فيصلہ سنايا ہے کہ لندن حکومت بريگزٹ کے عمل کو يکطرفہ طور پر روک سکتی ہے۔ فيصلے کے تحت برطانيہ کو اس ممکنہ اقدام کے ليے يورپی يونين کی رکن رياستوں کی توثيق کی ضرورت نہيں۔
يہ فيصلہ ايک ايسے اہم وقت پر سامنے آيا، جب منگل کو برطانوی پارليمان ميں بھی بريگزٹ ڈيل پر رائے دہی ہونا ہے۔ يورپی عدالت برائے انصاف کے اس فيصلے کو برطانيہ ميں يورپ نواز قوتوں کے ليے ايک کاميابی قرار ديا جا رہا ہے گو کہ وزير اعظم ٹيريزا مے يہ واضح کر چکی ہيں کہ وہ بريگزٹ سے پيچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہيں رکھتيں۔












