یورپی یونین کے لیے برطانوی سفیر آئیون روجرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ اپنے عہدے سے ایک ایسے موقع پر مستعفی ہوئے ہیں، جب صرف تین ماہ بعد برطانیہ یورپی یونین سے اپنے اخراج سے متعلق مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنے والا ہے۔ روجرز کے عہدے کی مدت رواں برس اکتوبر میں ختم ہونا تھی۔

گزشتہ ماہ روجرز کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے میں دس برس لگ سکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ گزشتہ برس جون میں برطانوی عوام نے ایک ریفرنڈم میں اپنے ملک کے یورپی یونین سے نکل جانے کے حق میں رائے دی تھی، تاہم برطانوی حکومت نے اب تک اس سلسلے میں باقاعدہ مذاکرات کے آغاز کے لیے لزبن ٹریٹی کے آرٹیکل پچاس کو لاگو نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY