ادب کا نوبل انعام کازوؤ ایشی گُورو کے لیے

0
159

ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ادیب کازوؤ ایشی گُورو کے لیے
سال رواں کا ادب کا نوبل انعام جاپانی نژاد برطانوی ناول نگار کازوؤ ایشی گُورو کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایشی گُورو جاپان میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر باسٹھ برس ہے اور ان کا مشہور ترین ناول

The Remains of the Day

یا ’دن کی باقیات‘ ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت میں نوبل کمیٹی کے جمعرات کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق اس برطانوی ادیب کے اب تک شائع ہونے والے آٹھ ناول ایک ایسی جذباتی قوت کا نتیجہ ہیں، جو انسانوں کے ان کے ارد گرد کی دنیا سے ظاہری رابطوں کے پیچھے موجود خالی پن کو تلاش کر لیتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY