پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ نیب چاہے کچھ بھی کرلے پی پی کبھی نہیں جھکے گی۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور نیر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بلاول بھٹو جب کوئی جلسہ یا پریس کانفرنس کرتے ہیں کوئی نا کوئی نوٹس مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا احتساب جتنا مرضی کرلیں لیکن باری سب کی آنے والی ہے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نیب سربراہ کو غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی۔












