پرندوں کی لاشوں کی قیمت۔ ایک ہزار ڈالر میں سو پرندے۔صفدر ھمدانی

1
53

انسان جب ظالم ہو جاتا ہے تو اسکا ظلم انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں کر پاتا۔ یہی حال کچھ پاکستان کی موجودہ حکومت کا ہو رہا ہے جس ہر شعبے میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔

کوئی سوچے معصوم پرندوں کے شکار سے کیا اتنا پیسہ کما لیا جائے گا کہ ملک میں ڈیم بن جائے یا بھر اربوں کا قرضہ اتر جائے۔

آپ بھی یہ خبر پڑھ کے اظہار تاسف کیجئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں پرندوں کے شکار کے لیے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں، گائیڈ لائنز تمام متعلقہ سفارت خانوں کو پہنچا دی گئیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پرندوں کے شکار کے لیے آنے والوں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، یہ ہدایات متعلقہ سفارت خانوں کو بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

ہدایت نامے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شکار کرنے والوں کو امریکی ڈالرز میں فیس ادا کرنی ہوگی۔

دستاویز کے مطابق فیس کی وصولی صرف امریکی ڈالرز میں کی جائے گی، اور شکار کرنے والوں کو متعلقہ علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرانا ہوگا۔ حکام نے متعلقہ صوبوں کو علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کی ہدایت کر دی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شکار کی جگہ کی پہلے اور بعد کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق ایک ہزار امریکی ڈالر میں 100 پرندے شکار کرنے کی اجازت ہوگی، تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹم ڈیوٹی الگ سے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں سردیوں کے آتے ہی سائبیریا سے لاکھوں مہمان پرندے ہجرت کر کے آتے ہیں، جن کے شکار کے لیے ہر سال غیر ملکی شکاری بلوچستان میں تیار بیٹھے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے بلوچستان میں شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

صفدر ھمدانی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY