افغانستان میں رواں برس دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

0
752

افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب رواں برس دو لاکھ سے زائد افغان شہری بے گھر ہوئے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات  نے کہی ہے۔

گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے دو ستمبر تک کُل دو لاکھ چھ ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں چوالیس ہزار زائد ہے۔

ان میں تیس ہزار وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY