ایسے پولیس والے بھی اسی دنیا میں ہوتے ہیں یقین کیجئے

0
1208

روس میں بی بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کروانے کے لیے پولیس اہلکار مدد کو آگئے اور پورے پروٹوکول کے ساتھ بطخ کے خاندان کو سڑک پار کروائی۔

ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانوں کو روڈ کراس کرتا دیکھ ٹریفک رکنے کا نام نہیں لیتا وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اگر جا نور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو پورا ٹریفک رُک جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں روس کے دارالحکومت ماسکو میں دیکھنے کو ملا جہاں بی بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کے لیے پولیس والے مدد کو آگئے۔

بطخ کے بچوں کو روڈ کراس کرانے کے لیے پولیس اہلکار وں نے پورا پروٹوکول دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY