یادوں کی اس پوٹلی میں بھی
کیسی کیسی ہولناک یادیں
اکہتر کی جنگ اور ستمگر دسمبر
دسمبر کی ٹھنڈ،بلیک آوٹ
سائرن اورجنگی طیاروں کاشور رگوں میں سرایت کرتی سردی اورخوف
بلیک آؤٹ ایسا کہ دل و دماغ
پربھی اندھیرے ،سناٹا ،وحشت
آہ ایک ہزیمت ناک شکست
۔۔ملک کا آدھا حصہ کٹ جانا
اوائل عمر کی شدت جذبات
کئ دن تک رویا کئے
آنسو ۔۔۔آنسو ۔۔۔آنسو
اس بےبسی پر کچھ نہ کرسکنےپر
شکست خوردگی پر
نوے ہزار جنگی قیدیوں پر
ہزیمت،زلت شکست خوردگی ا
اف ۔۔۔۔اف ۔۔۔۔آنسو ۔آنسو
دسمبرستمگر اورازیت ناک یادیں
دسمبر ستم گر
پھر 16 دسمبر
یخ بستہ، کہر آلود صبح
ایک اور خونچکاں داستان
انوکھی، منفرد، وحشیانہ
جب سفید یونیفارم سرخ ہو گئے
گھر سے نکلتے ہوئے
چہکتے، کھلکھلاتے ہوے بچے
بے جان لاشے بن کر واپس آے
افففففف آنسو ۔۔۔۔۔۔۔آنسو
چیخ و پکار، بھاگ دوڑ، شور
ماوں کا ننگے سر سڑکوں پر دوڑنا
ایسی سفاکانہ دہشت گردی
کہ ہسپتال بھر گئے
تابوت کم پڑ گئے
کیسا تاریک دن تھا
ماوں کے کلیجے کٹ گئے
باپوں کی کمر ٹوٹ گئی
کتنے روشن چراغ گل ہوے
کتنے پھول بن کھلے مرجھا گئے
یہ کیسا دسمبر تھا کہ جاتے جاتے
سارے شہر کو ویران کر گیا
یہ کیسی خزاں تھی
کہ اتنے پھول سمیٹ کر لے گئ
ایسی دہشت گردی، وحشت وبربریت
آنسو ۔۔۔۔۔آنسو
دسمبر ستمگر
پھر کبھی ایسا دسمبر نہ آئے
نصرت نسیم













