یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ اور اس کے گرد ونواح میں تازہ جنگ بندی کا آغاز  منگل کے روز سے ہو گا۔ سویڈن میں مذاکرات کے بعد طے پانے والی جنگ بندی تازہ جھڑپوں کے سبب خطرات کا شکار ہو گئی تھی۔

جمعرات کو سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے میں الحدیدہ میں فوری جنگ بندی پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آپریشنل وجوہات کی بناء پر جنگ بندی کا آغاز پیر کی نصف شب سے ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY