شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ پطرس مرجانہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی پارلیمنٹ کی نمائندہ پطرس مرجانہ نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
اس نے کہا کہ شام نے گذشتہ آٹھ برسوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر خطے میں امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا ہدف خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا ہے امریکہ دہشت گردوں کے ذریعہ بھی اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔












