امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر یو ٹرن لے لیا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات پر ایک بار پھر آمادگی کا اظہار کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت تعمیری اور مثبت رہی،بات چیت میں کم جونگ ان سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان سے طے شدہ 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات ہوسکتی ہے اوراگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے ایک روز پہلے ہی ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ دھمکی بھی دی تھی کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے ۔

شمالی کوریا کا کہنا تھا کہسربراہ ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے ، اس کےباوجودامریکاسےمسائل کاحل چاہتےہیں۔

دوسری جانب سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY