لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پرتیسرے روز بھی فلائٹ آپریشنز معطل رہا لیکن بعد ازاں پروازیں شروع ہو گئی ہیں، ائیر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنے والے ڈرونز کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ ۳۶ گھنٹوں کے دوران 50 دفعہ ڈرونز دیکھے گئے،ملزم اب تک نہ پکڑا نہیں جاسکا ہے،760 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔

ادھر ائیر فیلڈ کے نزدیک وقفے وقفے سے نظر آنے والے ڈرونز کو مار گرانے کیلئے برطانوی پولیس کے اسنائپر اور فوجی اہلکارموقع کی تلاش میں ہیں جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے خفیہ ایجنسی کی بھی مدد لی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈرون آپریٹر5 میل کے فاصلے پر موجود ہوسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ یقین ہے کہ ڈرون آپریٹر کا مقصد ائیرپورٹ کے پروازوں کے نظام کو متاثر کرنا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے کا کہنا ہے کہ وقت پڑنے پر پولیس کے اختیارات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،ائیر پورٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ کرسمس کی شام تک جاری رہ سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY