مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کا ظلم و بربریت عروج پر ہے،ہر روز معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے بھارتی فورسز اپنے ہاتھ رنگ رہی ہیں۔

بھارتی قابض فوج نے آج مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں 6کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

پلوامہ میں 6 کشمیری نوجوان شہید
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان 6کشمیری نوجوانوں کو پلووامہ میں ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

یہ کارروائی بھارتی فوج، پولیس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے مل کر کی۔

اس دوران مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے کسی قسم کے احتجاج سے بچنے کے لیے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کو معطل کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY