صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا، شاہ محمود

0
595

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے تاہم آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ منظور کر کے یکم جولائی تک افسران تعینات کر دیئے جائیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اٹھاویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن اضلاع محروم رہے جسکی وجہ سے جنوبی پنجاب ترقی کی ڈور میں پیچھے رہ گیا تاہم آئندہ سال یکم جولائی کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیئے ایگزیکٹیو فیصلوں کے ساتھ قانون سازی بھی کرنی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں عملی اقدامات کی بجائے صرف پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں اور اسی لیئے ان کے قول و فعل میں واضح تضاد موجود ہے

شاہ محمود قرییش نے افغانستان سے فوج کے انخلاء کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیا اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY