پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرا ٹی 20 میچ ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

0
736

فیصلہ کن ٹی 20 معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ سے قبل گراؤنڈ میں ڈینگی سپرے بھی کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 34اور کپتان ڈونووان فریرا 29رنز ،ڈیوالڈ بریوس نے 21اور اینڈائل سمیلنے 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اِسی طرح میتھیو بریٹزکی نے 1، لیزاد ولیمز نے 5رنز بنائے جب کہ کوربن بوش30رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3وکٹیں، فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY