جامعہ الازہر کے وائس چانسلر عہدے سے بر طرف

0
1933

مصر میں اسلامی تعلیمات کی معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمد حسنی کو ایک متنازعہ مسلم محقق البُہیری کو ’مرتد‘ کہنے پر اُن کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

حسنی کو اُن کے بیان پر جامعہ کی جانب سے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا۔ حسنی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ البُہیری نے اسلام کے مقرر کردہ قوانین کا انکار کیا۔

اپنے اس بیان پر احمد حسنی نے معافی طلب کرنے کے بعد یونورسٹی کی ویب سائٹ پر لکھا کہ البُہیری سے متعلق سوال پر اُن کا ردِ عمل غلط اور جامعہ کی پالیسی کے خلاف تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY