امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے اپنے ایک غیر اعلانیہ دورے کے دوران وہاں تعینات امریکی دستوں سے ملاقات کی۔ امریکی فوجیوں سے اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر پولیس کا کردار مزید ادا نہیں کر سکتا۔

ان کے بقول امریکا اب ایسے ممالک کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دینا چاہتا، جو اپنے تحفظ کے لیے امریکا اور امریکی افواج کو استعمال کرتے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے شام سے امریکی افواج کے انخلاء کے اپنے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔ ان کے مطابق یہ کوئی انصاف نہیں کہ امریکا کو ہی سارا بوجھ اٹھانا پڑے۔ ٹرمپ کا صدر بننے کے بعد کسی بحران زدہ علاقے کا یہ پہلا دورہ تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY