امریکی حکام نے کہا ہے کہ داعش مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوبھرتی کر رہا ہے

0
835

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گیسٹ ہاؤس پر داعش کے حالیہ حملے کے بعد امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوبھرتی کر رہا ہے جو پڑوسی ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے طالبان کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے افغانستان میں امن بحال کردیا ہے۔ لیکن داعش کی مقامی شاخ داعش – خراسان نے گزشتہ ایک برس میں افغانستان کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

پیر کو داعش کے جنگجوؤں نے کابل کے ایک ہوٹل پر دھاو ا بولا تھا جس کے نتیجے میں پانچ چینی شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں داعش کے زیادہ تر جنگجو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پشتون ہیں جن میں کئی کے طالبان سے بھی رابطے ہیں۔

لیکن جب گزشتہ برس افغانستان میں طالبان برسرِاقتدار آئے تو یہ خدشات بھی سامنے آئے کہ کچھ سابق افغان فوجی اور انٹیلی جنس فورسز کے اہلکار طالبان کے خلاف داعش کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY