جرمن دارالحکومت برلن میں ہفتہ انتیس دسمبر کو ایک ڈرائیور نے اپنی کار راہ گیروں پر چڑھا دی۔ برلن فائر بریگیڈ کے مطابق کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی پولیس کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ راہ گیروں پر موٹر کار چڑھانے والا شخص نشے میں نہیں تھا۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش مختلف جہتوں سے شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ابھی تک پیدل چلنے والے افراد پر کار چڑھانے کے پیچھے کارفرما مقصد واضح نہیں ہے۔












