سوشل میڈیا پر اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں میدان میں سجدہ کرتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ جیتا، جس کے بعد میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی، جبکہ اسی دوران لامین یامال نے سجدہ کر کے خدا کا شکر ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو خوب سراہتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ سب لوگ لڑ رہے تھے اور ایک شخص دعا کر رہا تھا، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ایک عظیم کھلاڑی کا یہی انداز ہوتا ہے۔
…………………..
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کے ساتھ تقریباً 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق امریکی فٹبالر ٹام بریڈی نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل لیونل میسی کا انٹرویو کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے 2007ء میں لامین یامال کے ساتھ ایک مشہور فوٹو شوٹ کروایا تھا جب وہ بہت چھوٹے تھے اور اب آپ دونوں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے، تو اس فوٹو شوٹ کی آپ کے لیے کیا اہمیت ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لامین یامال دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں، میں انہیں فالو بھی کرتا ہوں کیونکہ وہ اسی (بارسلونا) کلب کے لیے کھیلتے ہیں جو کہ مجھے بہت پسند ہے اور میری نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
میسی نے کہا کہ لامین صرف 19 سال کی عمر میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ لامین یامال کے ساتھ میری 19 سال پرانی تصاویر حیران کن اتفاق ہے، یہی زندگی ہے، میں نے ان کے ساتھ یہ تصاویر اس وقت بنوائی تھیں جب وہ بالکل چھوٹے سے بچے تھے اور اب ہم دونوں ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔
واضح رہے کہ فائنل میچ میں اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا چیمپئن بن گیا ہے۔
………………….
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کو مبارک باد دی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہسپانوی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت، اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو تاریخی ٹورنامنٹ کے مثالی انتظامات اور کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتا ہوں، میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا کی ٹیم کو اس عظیم ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر سراہتا ہوں، ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ نے ہمیں یاد دلایا ہے کہ کھیل ایک عالمگیر زبان ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ایسی زبان جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو جوڑتی اور متاثر کرتی ہے، دعا ہے دوستی، اتحاد اور یکجہتی کا یہ جذبہ آخری سیٹی بجنے کے بعد بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔













