افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان سفارت خانے کے باہر افغان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ایماء پر افغانوں کے ایک گروپ نے پاکستان مخالف مظاہرہ کیا۔
کابل میں سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے افغان گروپ کی قیادت افغان خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف جنرل ریٹائرڈ عیسیٰ نے کی۔
مظاہرین نے پاکستان مخالف بینرزبھی اٹھا رکھے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرہ افغان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امراللہ صالح کے ایما ءپر کیا گیا













