روحانی اور پوٹن کے مطابق حلب کی فتح خوش آئند ہے

0
257

ایرانی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ اُن کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے گفتگو کرتے ہوئے شام میں حلب سے باغیوں کی پسپائی اور اسد حکومت کی فتح کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

دونوں صدور کے درمیان ہفتے کی رات ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ روحانی نے اِس گفتگو میں کہا کہ حلب پر شامی فوج کے قبضے نے بقیہ ملک کے باغیوں کو پیغام دیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔

روحانی نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ اب شام میں جنگ بندی کی آڑ میں جنگی تیاریوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔ پوٹن نے شام کی امداد جاری رکھنے کا عندیا دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY