وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی اور ودیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ کراچی میں آج 12 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ 245 ملی میٹر بارش ہوئی، بارش کی صورتحال کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا۔
کراچی میں موسلادھار بارش نے شہر ڈبودیا، شاہراہیں بند، پانی گھروں میں داخل، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اہم شاہراہیں کسی حد تک کلیئر کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا اور کہاکہ کل مزید بارش کا امکان ہے عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں آج صبح سے وقفے وقفے سے جاری بارش سے نظام زندگی شدید متاثر ہوا ہے اور مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے کل شہر میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












