نو اپریل 2023بروز اتوار بینسٹیڈ سرے برطانیہ میں شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے سید مہدی رضوی اور ثنا زہرا کے در دولت پر مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں منتخب خواتین و حضرات نے شرکت کی
حدیث کساکے بعد صفدر زیدی اور ڈاکٹر احسن زیدی نے سوز و سلام اور آل رسول کی خدمت میں اشعار کا نذرانہ پیش کیا
شاعر آل عبا صفدر ھمدانی نے شہادت مولا علی کی مناسبت سے اپنا بتیس برس پہلے کا قیام جاپان کے دوران لکھا مرثیہ۔۔افتخار اعتبار۔۔پیش کیا
مجلس عزا کے اختتام پر اہل خانہ نے سوگواران باب العلم نفس رسول علیہ السلام کے افطار کے لیئے نہایت پُرتکلف انتظام کیا ہوا تھا














اجرکم من اللہ