دنیا بھر میں رواں سال دوہزار تئیس کا سورج غروب ہو رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے نئے سال دوہزار چوبیس کا آغاز ہو چکا ہے
پاکستان میں سال 2023 کا آخری سورج تلخ و شیریں یادیں لیے مغرب کی آغوش میں جا کر سوگیا۔
پاکستان میں سال 2023ء کا آخری سورج بھی غروب ہو گیا، صوبائی دارالحکومت میں 5 بج کر 9 منٹ پر سورج غروب ہوا،سال 2023 میں عوام کو کبھی خوشی کبھی غم،پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا۔
سال 2023 میں مہنگائی کے حملے صورتیں بدل بدل کر تسلسل سے جاری رہے،سال 2023 میں لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول پررہا۔
پاکستان کچھ ہی گھنٹوں بعد سال 2024ء میں داخل ہو جائے گا۔
ادھر دنیا کے کئی ممالک سال 2024 میں داخل ہو چکے ہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اور ریسنگ کے مرتکب جرم والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔
صوبائی دارالحکومت میں 6ایس پیز، 22ڈی ایس پیز، 84ایس ایچ اوز/ انسپکٹرزتعینات ہونگے، 200لیڈیز اہلکاروں سمیت7ہزارسے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
لاہور میں آتش بازی، سوشل تقریبات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، ڈولفن، پی آر یو کی سیکنڈ، تھرڈ شفٹ کی مشترکہ ٹیمیں ڈیوٹیز پر روانہ ہوگئیں، ون ویلنگ، ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے 256 جوانوں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 70 اہلکاروں کا سپیشل دستہ لاہور کی اہم ترین بلند عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کی جانب سے نیوایئرنائٹ پر ون ویلرز،ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کےخلاف 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گیں۔
مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔













