روس کے صنعتی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے مشرقی شہر کی رہائشی عمارت میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، روسی صدر پیوٹن صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اداروں نے کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر قریبی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے، بھاری مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔












