سائفر اور توشہ خانہ کیس: اپیل سماعت کیلئے مقرر

0
695

سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY