چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے لارجربنچ تشکیل دےدیا اور کہا ، آج سے یہ طےہو جائے گا، جھوٹےگواہ کی پوری گواہی مسترد ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دہشت گردی کی تعریف کے تعین کے لیے لارجربنچ تشکیل دےدیا، چیف جسٹس سات رکنی لارجربینچ کی سر براہی خود کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا لارجربینچ دہشت گردی کی حتمی تعریف پر فیصلہ دے گا، انیس سو ستانوے سےاب تک طےنہیں ہواکونسا کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے، اس لئے دہشت گردی کی تعریف کے لیے بینچ بنایاہے۔

جسٹس آصف کھوسہ نےمزید کہاجھوٹی گواہی کی قانونی حیثیت پر بھی فیصلہ آج جاری کر دیاجائے گا، آج سے یہ طے ہو جائےگاجھوٹےگواہ کی پوری گواہی مسترد ہوگی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY