سفر عشق ہر سانس میں رواں2۔ رافیعہ گیلانی۔ راجن پور

0
1306

اس سال اربعین چہلم امام عالی مقام حسین ابن علی علیہ السلام پر ملک عراق میں جانے کی سعادت نصیب ھوئی یہ وہ سفر ھے جس پر وھی جاتا جسے میرے آقا بلاتے ھیں یہ ہر مومن کا عقیدہ ھے یہ پر نور وہ سفر ھے جس سفر کو جو محمد و آل محمد سے عقیدت رکھنے والا ھو اور آپ کی آل کی مودت رکھنے والا ھو اور جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کی اھمیت اور مقام کا ادراک ھو وہ ضرور آرزو کرے گا کے میں بھی یہ روحانیت کا سفر کروں اور ان رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ھوں جسکا اظہار بہت سے معصومین اور آئیمہ کرام کرتے آئے ھیں

karbala-chahlum1

امام باقر ع۔ س کا فرمان ھے کے امام حسین کی قبر مبارک کی زیارت کرنے کا ثواب 70 مقبول حج کے برابر ھے اسی طرح امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ھے کے زندگی میں کم از کم ایک بار امام مظلوم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو ضرور جاؤ کہ میری جدہ والدہ امام مظلوم بنت رسول ص۔ ع تمھیں دعا دیں گی ۔پھر رسول خدا حضرت محمد صلے اللہ وآلہ وسلم کا فرمان تو عام قبروں کی زیارت کے بارے میں بھی ھے کہ اگر دل کی نرمی چاھتے ھو اور چاھتے ھو کہ صرف دنیا کے ھی نہ ہو رھو تو قبروں کی زیارات کو جایا کرو ،یہ تو عام قبروں پہ جانے کا حکم ھو رہا ھے ادھر تو بات ھو رھی ھے اللہ کے بہت ھی پیارے اور اللہ کے دوست بندوں کی جنھیں اللہ خود بھی دوست رکھتا ھے اور وہ خود بھی اللہ کی خوشنودی میں خوش ھوتے ھیں اللہ کی رضا پر راضی رھنے کی جو مثال حسین ابن علی نے بنائی ھے اس مقام تک کوئی دوسرا نھیں پھنچ سکتا – آپ نے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں تک داؤ پر لگا دیں اپنا وطن گھر بار سب چھوڑ دیا حتی کہ بنیادی ضرورت بھوک پیاس برداشت کی اور اللہ کی رضا پر راضی رھے

karbala-chahlum2

عراق جو ایک عرب ملک ھے میں آپ کا مزار مبارک ھے کربلا اس شھر کا نام ھے ،میں مختصر طور پر تو سفر کربلا کے سفر کا حال لکھ چکی ھوں لیکن جناب محترم ھمدانی صحب نے کہا ھے کے سفر کی تمام روداد تفصیلی طور پر معلومات کے ساتھ لکھوں جس میں سفر کی مشکلات کے ساتھ مکمل رھنمائی بھی ھو تاکہ اگر کوئی پھلی بار جانا چاھتا ھے تو وہ اکیلے ھی زیارات مقدسہ پر جائے اور اسے تھوڑا بہت اس ملک کی معلومات ھونی چاھئے جس ملک میں وہ جارہا ھے

karbala-chahlum3

میری کوشش ھو گی کہ میں تمام معلومات اپنے زاتی تجربہ اور مشاہدے کی بنا پر آپ تک پہنچا ؤں – اس میں کچھ مشکلات بھی ھیں جو تھوڑی یا زیادہ ہر سفر میں پیش آسکتی ھیں کیوں کہ سفر پر گھر جیسا ماحول آرام و سکون نھیں ھو سکتا لیکن اگر سفر ھمارے کسی شوق یا عقیدت کا ھے تو تمام پریشانیاں کوئی معنی نھیں رکھتیں ھیں ، کربلا کے سفر میں بھی یقینا ایسا ھی ھوتا ھے ھمیں ھماری منزل تک پہنچنے کی آرزو ھوتی ھے اور جب وہاں جاتے ھیں تو جزبہ مزید بڑھ جاتا ھے اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ھیں کے ھم امام کے پاس آئے ھیں ان کے روضہ اقدس میں بیٹھ کر ان پر درود سلام بھیج رھے ھیں – اب آگے آپ اگر کسی بھی ملک میں جانے کی تیاری کر رھے ھیں تو پہلا کام یہ کریں کہ آپ اپنے پاسپورٹ کو چیک کریں جس کی آخری میعاد کم سے کم چھ ماہ تک کی ضرور ھو یعنی وہ اپنے بننے کی مدت پوری نا کر چکا ھو اگر اس کے ؤیلڈ ھونے کی مدت ختم ھونے والی ھے تو پھر آپ پاسپورٹ نیا بنایئے اس کے بعد عراق کا ویزہ لگوایئں۔ ایک بار جب عراقی ویزہ لگ جاتا ھے تو پھر تین ماہ تک کارآمد ھوتا ھے واضع رھے کے اگر 5 افراد ھیں یا اس سے زیادہ ھیں تو پھر آپ گروپ ویزہ بھی لگوا سکتے ھیں جو سستا بھی ھوتا ھے –

karbala-chahlum4

ویزہ کے بعد آپ کو یہ طے کرنا ھے کے آپ بائی روڈ جائیں گے یا بائی ایر جہاز سے جائیں گے تو بھی اگر آپ بہت سے لوگوں کی ٹکٹ خرید رھے ھیں تو وہاں بھی آپکو یقینا رعایت دی جائے گی اگر آپ بائی بس جا رھے ھیں تو وہ آپکو پہلے ایران جانا ھو گا کیوں کہ ایران سے گزر کر ھی آپ عراق جا سکتے ھیں اس کے لئے ایران کا ویزہ بھی لگوانا ھو گا ۔بائی روڈ ایران میں داخل ھو کر آپ عراق جا سکتے ھیں کیوں کہ عراق سے پاکستان کی سرحد نھیں ملتی ایران سے عراق کی سرحد تین جگہ سے ملتی ھے ایک جگہ کا نام مھران بارڈر ھے اور دوسری جگہ کا نام چلمچہ ھے تیسری سرحد چزابہ ھے آپ کو ان تینوں راستوں میں سے کسی ایک راستہ سے گزر کر آپکو عراق میں داخل ھونا پڑے گا

karbala-serving-zaireen

آجکل سننے میں ہے کہ چزابہ بارڈر عراق میں جاری داعش کی جنگ کی وجہ سے بند ھے بہر حال یہ تو سڑک کے سفر کی بات ھے لیکن آپ اگر بائی ایر جارہے ھیں تو پھر اتنا مسلہ نھیں ھے صرف عراق کا ویزہ لگوائیں اور روانگی کی تیاری کریں موسم کے مطابق کپڑے ساتھ رکھ لیں اپنی ادویات اگر آپ روزانہ استعمال کرتے ھیں تو ساتھ رکھیں لیکن اگر نھیں بھی کوئی دوائی استعمال کرتے توحفظ ما تقدم بخار نزلہ زکام الرجی کی دوائیں ڈاکٹر سے پوچھ کر ساتھ رکھ لیں پ،یٹ درد کی بھی دوا رکھ لیں کیوں کہ آپ ایک ایسے ملک میں جارھے ھیں جہاں آپ کو بازار کا علم نھیں ھوگا اگر بازار کا علم ھو بھی گیا تو وہاں کے لوگ آپکی زبان نھیں سمجھتے ھونگے زبان سمجھ نا آنے کی وجہ سے انسان اپنی مشکل نھیں بتا سکتا نا سامنے والا سمجھ سکتا ھے اور اگر آپکو عربی زبان آتی بھی ھے تو عراق میں ادویات اور دوسری تمام چیزیں بہت مھنگے داموں ملتی ھیں کیوں کہ کئی دہایئوں سے تو یہ سر زمین جنگ کا شکار ھے وہاں نا ٹرانسپورٹ کا درست نظام ھے نا ملک میں کوئی خاص کارخانے ھیں کی ادویات یا دوسری ضروریات کی اشیا اپنے ھی ملک میں تیار ھوں لہزا ھر چیز وہاں درآمد ھوتی ھے تو پھر قیمت بھی زیادہ ھے

باقی اگلی قسط میں

رافیعہ گیلانی۔ راجن پور

 

 

SHARE

LEAVE A REPLY