ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے کے بعد واپس یو اے ای روانہ ہوگئے

0
614

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ختم ہوگئے، ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک دورے کے بعد واپس یو اے ای روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے کے بعد واپس متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے درمیان مذاکرات ہورہے تھے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خان کررہے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت ولی عہد محمد بن زید کررہے تھے۔

پاکستانی وفد میں خارجہ، خزانہ، منصوبہ بندی، اور اطلاعات کے وزراء سمیت وزیر پٹرولیم ،مشیر تجارت، وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار بھی شامل تھے۔

اس سے قبل محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہورہی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور پاکستانی قیادت میں پاکستان کو دی جانے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری اقتصادی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔

اس سے قبل ابوظبی کے ولی عہد کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا جبکہ نور خان ایئربیس پر محمد بن زید النہیان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے معزز مہمان محمد بن زید کو خود گاڑی ڈرائیو کرکے وزیر اعظم ہاوس لے کر پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ تین ماہ سے کم عرصے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خصوصی نوعیت کامظہرہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد ابوظبی محمد بن زید النہیان اور وزیر اعظم عمران خان کا مشترکا پریس کانفرنس کا امکان بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ یواے ای ، شیخ محمدبن راشد المکتوم کا اردو میں ٹویٹ

یاد رہے گذشتہ برس 19 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، اس موقع پر اُن کے ہمراہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی اور مشیر تجارت جبکہ یو اے ای میں پہلے سے موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود بھی شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سےملاقات صدارتی محل میں ہوئی، جس میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY