سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں

0
753

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تناؤ موجود ہے ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں، انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے امکانات کو مسترد کر دیا۔

کراچی میں بائیکرز ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اچھا کام کر رہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے۔

گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY