بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہوجائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے ضمنی الیکشن سے متعلق بیرسٹر گوہر، علی ظفر کو ہدایات دیں، بانی نے کہا ہے سیاسی کمیٹی اپنا فیصلہ کر کے کل میرے پاس آئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی الیکشن سے متعلق آج رات مشاورت کرنے کا کہا ہے، بانی نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی الیکشن سے متعلق آج رات مشاورت کرنے کا کہا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک، ایک آنکھ میں تھوڑا سا مسئلہ ہے، ہم چاہتے ہیں آنکھ کے سپیشلسٹ بانی کو جیل جا کرچیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا ان کو پڑھنے کیلئے ایک اخبار بھی دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ مشاورت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت اب بہتر ہے، آج جیل میں بڑا اچھا ماحول تھا، آج ہم نے تین سے 4 گھنٹے اکٹھے گزارے ہیں۔
…………………………………………………….
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ ان کی سلمان اکرم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی وہ فیملی کی طرح ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی سپریم کورٹ سےضمانت ہوئی مگر سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سلمان اکرم ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں، ان کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا اور اگر ضمنی انتخابات کا ایشو ہے میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھ لیں۔
اس موقع پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے واضح طورپر بتایا تھا، ضمنی الیکشن نہیں لڑنا، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، بانی نے کہا تھا یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، بانی نےکہا تھا کہ اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔













