کینیڈا نے سعودی ٹین ایجر کو سیاسی پناہ دے دی

0
80

تھائی لینڈ کی امیگریشن پولیس کے سربراہ نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کی ٹین ایجر رھف محمد القنون کو کینیڈا نے سیاسی پناہ دے دی ہے۔

وہ جمعہ گیارہ جنوری کی رات مقامی وقت کے مطابق سوا گیارہ بجے بنکاک سے پہلے سیئول پہنچیں گی اور پھر اگلی پرواز کے ذریعے انہیں کینیڈا کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے ابھی اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اٹھارہ سالہ رھف کو کئی ممالک کی جانب سے سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY